ہسپتالوں کو طبی خدمات کی ریٹ لسٹ لگانے کی ہدایت

ہیلتھ کیئر اتھارٹی کی تمام ہسپتالوں کو طبی خدمات کی ریٹ لسٹ لگانے کی ہدایات جاری

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کی جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام اسپتال میڈیکل سروسز کی پرائس لسٹ استقبالیہ پر رکھیں، اوپی ڈی میں ڈاکٹروں کے چارجز واضح کریں۔

آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے چارجز بھی لسٹ میں نمایاں کیے جائیں اور ہر طرح کے ٹیسٹ اور اسکین کے نرخ بھی لسٹ میں واضح لکھیں۔

اتھارٹی نے لیبارٹریوں اور ڈائیگنوسٹک سینٹرز کو بھی نرخ لگانے کی ہدایت جاری کی ہے جس میں اسپتالوں اور لیبارٹریز کو طبی خدمات کے نرخ 5 دن میں اتھارٹی کوبھیجنےکا کہا گیا ہے۔

Share
کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں