واٹس ایپ نے نیا اہم ترین فیچر متعارف کرا دیا

دنیا بھر میں مشہور پیغام رسانی کی ایپ نے نیا اہم ترین فیچر متعارف کروا دیا

تفصیلات کے مطابق موبائل یا کسی اور ڈیوائس پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد اب ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس کو چلانے کے اہل ہوں گے۔ جون 2021 سے مذکورہ فیچر پر کام جاری تھا، تاہم اسی سال جون میں آزمائشی طور پر اسے چند صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
پہلے مرحلے میں ایک ایپلی کیشن میں صرف ایک ہی اضافی اکاؤنٹ چلانے کی سہولت دی گئی ہے، تاہم مستقبل میں واٹس ایپ کی جانب سے 2 سے زائد اکاؤنٹس کا فیچر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں فیس بک یا ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت کوئی بھی شخص ایک سے زائد اکاؤنٹ کو ایک ہی ایپلی کیشن اور ڈیوائس پر استعمال کرنے کا اہل ہوگا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں