ایشیا کپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

ایشیا کپ 2023 کے سپُر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 193 رنز بنائے، پاکستان نے 194 رنز کا ہدف 39.3 اوورز میں پورا کرلیا۔

لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی، مشفیق الرحیم 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے 19رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے بنگلادیش کا 194 رنز کا ہدف با آسانی 40 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، امام الحق 78 اور محمد رضوان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں