مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے
اطلاعات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا
مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے دوران گزشتہ ماہ اگست میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
بھارت کی وحشی ریاست کا جبر جاری ہے جہاں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے،اںسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور ظلم و ستم جاری ہے