پاکستانی سائنسدان پروفیسر اقبال چوہدری جنرل اسمبلی کے سائنس سمٹ میں خطاب کرینگے

اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کے سائنس سمٹ میں خطاب کیلئے ممتاز پاکستانی سائنسدان پروفیسر اقبال چوہدری مدعو کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 12 سے 29 ستمبر 2023 کو نیویارک میں منعقد ہو گا

اجلاس میں دنیا بھر سے 1,450 مقررین شرکت کرینگے

پروفیسر چودھری 12 ستمبر 2023 کو سائنس سمٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے

پروفیسر چودھری عالمی شہرت یافتہ سائنسدان ہیں۔ان کا شعبہ تحقیق ادویات سازی کی کیمیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی جرائد میں آرگینک اور بائیو آرگینک کیمسٹری کے شعبوں میں 1,175 تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں۔

76 کتابیں اور 40 ابواب امریکی اور یورپی پریس سے شائع شدہ کتابوں میں لکھے ہیں۔

وہ اب تک 40 امریکی پیٹنٹ حاصل کر چکے ہیں۔

پروفیسر چوہدری کے کام کو دنیا بھر کے محققین نے 36,000 مرتبہ نقل کیا ہے۔ اور ان کا ایچ انڈیکس 80 ہے۔

اب تک 102 ملکی اور بین الاقوامی سکالرز ان کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مکمل کر چکے ہیں۔

ہو ڈی ایس سی، پی ایچ ڈی اور سی کیم ہیں۔

انہیں پاکستان کی مختلف حکومتوں نے ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز سے نوازا ہے

انہیں مصطفیٰ (ص) پرائز، ای سی او ایوارڈ، خوارزمی ایوارڈ، کامسٹیک ایوارڈ، ٹواس ایوارڈ اور پروفیسر عبدالسلام پرائز سے بھی نوازا گیا ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں