ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے ہرا دیا

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارتی بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام رہی، بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے سے شکست دے دی۔

بھارت کے 357 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔اوپنر امام الحق 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابر اعظم بھی اہم میچ میں ناکام ہوگئے ان کی اننگ 10 رنز تک محدود رہی۔وکٹ کیپر بلے باز اور مشکل وقت میں رنز اسکور کرنے والے محمد رضوان کا بلا بھی رنز نہ اگل سکا اور وہ محض 2 رنز پر ڈھیر ہو گئے

فخر زمان نے 50 بولز پر 27 رنز بنائے اور پھر کلین بولڈ ہوگئے۔آغا سلمان نے 32 بولز پر 23 رنز اسکور کیے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔شاداب خان کی اننگ بھی 6 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی،افتخار احمد نے بھارتی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی 23 رنز پر آوٹ ہوگئے۔

اس سے قبل میچ کا آغاز ہوا تو ریزرو ڈے پر بھی بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔ لیکن چار بجے تک بارش رک گئی اور دھوپ نکل آئی جس کے باعث میچ دوبارہ شروع کیا گیا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں