آسٹریلین حکومت نے آن لائن جوئے میں کریڈٹ کارڈز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،نئی پابندیوں پر عمل درآمد نہ کرنے والی بیٹنگ کمپنیوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے بل وفاقی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، آن لائن شرط لگانے میں کریڈٹ کارڈز اور ڈیجیٹل کرنسیوں کے استعمال کو غیر قانونی قرار دے گا اور پابندی کو نافذ نہ کرنے والی کمپنیوں پر $234,750 تک جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
وزیر مواصلات مشیل رولیینڈ نے کہا ہے کہ یہ قانون سازی کمزور آسٹریلین باشندوں
اور ان کے خاندانوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔