روس ٹھیکیدار طاقتوں کیخلاف مقدس جدو جہد کر رہا ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ 4 برس بعد گزشتہ روز بذریعہ ٹرین روس پہنچے تھے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کی ملاقات روسی اسپیس سینٹر میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو اسپیس سینٹر کا دورہ کرایا۔

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ “شمالی کوریا کی آزادی میں سوویت یونین نے بہت بڑا کردار ادا کیا تھا۔ ہماری دوستی بے حد دیرینہ ہے۔ اس وقت، روس کے ساتھ تعلقات ہمارے ملک کی اوّلین ترجیح ہیں

کم نے کہا ہے کہ روس ، ٹھیکیدار طاقتوں کے خلاف، اپنی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کے لئے ایک مقدس جدوجہد کر رہا ہے۔ ہم روس کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں

صدر ولادی میر پوتن نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس شمالی کوریا کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہے اور ہم نے شمالی کوریا کی جدوجہد آزادی میں بھی مدد کی ہے۔

پوتن نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم ،کِم کے ساتھ اقتصادی تعاون اور انسانی موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ علاوہ ازیں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا جائے گا

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں