بے حس حکومتیں عوام کا معاشی قتل کر رہی ہیں: سینیٹر مشتاق احمد

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی حکومت، آئی ایم ایف کے ذریعے، آئی ایم ایف کے لئے۔

انہوں نے بزریعہ ٹویٹ لکھا کی ،پیٹرولیم مصنوعات میں ایک دفعہ پھر 26 اور17روپےفی لٹر اضافہ کردیا گیا،اس سے مہنگائی کا تازہ دم طاقتور سیلاب آئے گا۔پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،یہ بدترین ظلم ہے،بے حس حکومتیں مسلسل عوام کا معاشی قتل کررہی ہیں، غریبوں کے جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں، عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے۔عوام کو بغاوت پر مجبور کیاجارہا ہے،

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ اضافہ واپس لیکر عوام کو ریلیف دیا جائے،بے رحم اشرافیہ اپنی مراعات ختم کرے

حکومت مفت پٹرول، مفت بجلی ، مفت گیس اور ججز، جرنیلوں، سیاستدانوں، اشرافیہ اور افسر شاہی کی مراعات کم کیوں نہیں کرتی؟ کب تک عوام بوچھ برداشت کریں گے۔ کب تک عوام یہ ظلم برداشت کریں گے؟ حکومت خود پے درپے ناقابل برداشت مہنگائی سے حالات سول نافرمانی کیطرف لے جارہی ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں