لیبیا میں تباہ کن سیلاب،دو ڈیم ٹوٹنے کی تحقیقات شروع

لیبیا کے حکام نے ساحلی شہر میں تباہ کن سیلاب کا باعث بننے والے دو ڈیموں کے ٹوٹنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے جنرل پراسیکیوٹر، الصدیق السور نے کہا کہ استغاثہ 1970 کی دہائی میں بنائے گئے ڈیموں کے گرنے کے ساتھ ساتھ دیکھ بھال کے فنڈز مختص کرنے کی تحقیقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مقامی حکام کے ساتھ ساتھ سابقہ ​​حکومتوں سے بھی تفتیش کریں گے۔

یاد رہے کہ بحیرہ روم سے آنے والے سمندری طوفان کے نتیجے میں سیلاب کے بعد بد ترین تباہی جاری ہے، مرنے والے افراد کی تعداد 11 ہزار 300 ہوگئی جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں