سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر وفاقی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بار بار جلد سماعت کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے فریقین کو 25 ستمبر کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں