یونان،شدید بارشوں سے تباہی،10 ہلاک،متعدد دیہات زیرآب

یونان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وسطی یونان میں ایک گھنٹے میں تقریباً 800 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

شدید بارش سے سیلابی صورتحال کے باعث متعدد گاؤں زیر آب آ گئے،دریاؤں میں طغیانی سے گھروں،سڑکوں،پلوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں