فوجی دھڑوں کی لڑائی،خرطوم شعلوں کی لپیٹ میں

سوڈان میں طاقت کے حصول کے لیے فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں فضائی اور زمینی حملوں میں دارالحکومت خرطوم بری طرح متاثر ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شعلوں نے سوڈانی دارالحکومت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور نیم فوجی دستوں نے مسلسل دوسرے دن فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا،

جنوبی خرطوم میں عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے “زبردست دھماکوں” کی آوازیں سنی ہیں جب فوج نے توپ خانے کے ساتھ ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نیم فوجی دستوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ سوڈان میں جاری لڑائی کی وجہ سے 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں