یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ تبدیلی کے قریب

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر یوٹیوب وڈیو دیکھنے میں جلد ہی نمایاں تبدیلی نظر آئے گی، ویڈیو شیئرنگ سروس کے ویب ورژن کو دوبارہ ڈیزائن کیا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق اینڈرائیڈ اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے کہ یوٹیوب ویڈیو ٹائٹل، اپ لوڈ کی معلومات اور تبصرے کو دائیں جانب منتقل کر رہا ہے جہاں سروس کی طرف سے تجویز کردہ ویڈیوز اب نظر آ رہی ہیں

 تجویز کردہ ویڈیوز اور شارٹس شیلف کو ویڈیو کے نیچے نمایاں جگہ پر منتقل کر دیا جائے گا

ویب ورژن کا نیا ڈیزائن پرانے سے بالکل مختلف محسوس ہوتا ہے جو ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگوں کو پسند نہ آئے

 درحقیقت، ڈیزائن اب یوٹیوب کی ٹی وی ایپ سے کافی ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی تبصروں پر صارف کے مواد کو ترجیح دے رہی ہے۔اس ڈیزائن میں، ویڈیو کی تفصیل اور دیگر تفصیلات اب کم جگہ میں نظر آئیں گی

رپورٹ کے مطابق اس ڈیزائن کو محدود تعداد میں صارفین پر آزمایا جا رہا ہے اور اس کا مقصد ڈیسک ٹاپ پر ویڈیوز دیکھتے ہوئے تبصرے پڑھنے میں مدد فراہم کرنا ہے

اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم کمپنی کے مطابق نیا ڈیزائن صارفین کے لیے کئی نئے تجربات کے دروازے کھول دے گا

یوٹیوب ٹی وی ایپ میں شاپنگ کا عمل زیادہ آسان کیا جائے گا جبکہ ویڈیو ڈسکرپشن اور کمنٹس تک رسائی کو بھی آسان بنایا جائے گا

مارچ کے شروع میں، یوٹیوب نے ٹی وی ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کے مطابق نئے ڈیزائن کردہ یوٹیوب ٹی وی ایپ کو آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرایا جائے گا

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں