ایپکا فیڈرل کا سیکرٹری خزانہ کو دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پرمبنی مراسلہ

ایپکس فیڈرل نے وفاقی ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سیکرٹری خزانہ کو دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ بھجوا دیا

اپیکا فیڈرل کے چئیرمین سید گلفراز حسین کاظمی نے وفاقی ملازمین کو درپیش مسائل اور ان کے سدباب کیلئے مراسلہ ارسال کیا ہے

دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ 

 1. یو ڈی سی اور اسسٹنس کی اپگریڈیشن صوبائی طرز پر کی جائے

2. یکم جنوری 2023 کو گریڈ 1 تا 16 کی ون ٹائم ڈسپنسیشن/ اپگریڈیشن کی تمام مراعات کی ادائیگی

 3. وفاقی آفیسرز کیلیے بلاتفریق ایگزیکٹیو الاوٴنس کی ادائیگی

4. تمام وفاقی ملازمین کیلیے موجودہ مہنگائی کے پیش نظر یوٹیلیٹی الاوٴنس کی ادائیگی

 5. وفاقی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں سو فیصد اضافہ

6. وفاقی ملازمین کیلیے ایجوکیشنل انکریمنٹس کا اجرا

7. آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی پنشنز اور تنخواہ میں پچاس فیصد اضافہ

8۔  گزشتہ تین سالوں سے ھاوس ھائرنگ رینٹل سیلنگ نہیں بڑھائی گئی مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ھے لہذا فی الفور رینٹل سیلنگ میں سو فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے

9. کنوینس الاوس میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ

 10. کلاس فور کے ملازمین کو بنیادی پے سکیل پانچواں دیا جاے اورکلاس فور کی پروموشن کیلیے 50 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے 

اپیکا فیڈرل کا ھنگامی اجلاس زیر صدارت ملک طارق محمود سیالوی صدر فیڈرل اپیکا منعقد ہوا اس اجلاس میں وفاقی ملازمین کو درپیش دس نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چوہدری اشفاق سنئیر وائس چئیرمین، سنئیر نائب صد چوہدری شفقت وڑائچ ، جنرل سیکرٹری  سید یاور عباس، سنئیر جوائنٹ سیکرٹری محمد حفیظ ہاشمی نے شرکت کی

اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی ، وفاقی اداروں کی ترقی و خوشحالی اور فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت اور مدد کیلیے خصوصی دعا کرائی گئی

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں