ایلون مسک کا مصنوعی ذہانت پرمبنی نئی کمپنی کا اعلان

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت پرمبنی نئی کمپنی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی نئی کمپنی کا نام ’اے آئی ایکس‘ ہے، کمپنی میں گوگل اور اوپن اے آئی کے انجینئرز نے بھی کام کیا ہے۔

قبل ازیں ایلون مسک کا خیال تھا کہ مصنوعی ذہانت میں ہونے والی پیش رفت کو روک دینا چاہیے اور اس میں کچھ قواعد اور ضوابط کی ضرورت ہے۔

تاہم اب وہ کہتے ہیں کہ ان کا نیا فیصلہ حقیقت کو سمجھنے کے لیے لیا گیا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی کے پاس کتنی فنڈنگ ​​ہے، اس کے مخصوص مقاصد کیا ہیں یا کمپنی کس قسم کی مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔

نئی کمپنی 14 جولائی کو ٹوئٹر اسپیس چیٹ کی میزبانی کرے گی، جو اپنے مقاصد کے بارے میں مزید تفصیلات کے بارے میں آگاہ کرسکتی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ایلون مسک کی نئی کمپنی ٹیسلا اور ٹوئٹر اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ ان کے مشن میں پیش رفت ہوسکے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں