ایک سو پچاس ملین سال قدیم ڈائنوسار کی سب سے بڑی نسل دریافت

اسپین میں ماہرین حیاتیات نے تقریباً 150 ملین سال پہلے کے ڈائنوسار کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے جو ان کے بقول اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہے۔

اس کا نام مشہور ہسپانوی میکسیکن فلمساز لوئس بونیوئل کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔

اب تک نامعلوم یہ مخلوق جسے اوبلیٹوسارس بنویلی کا نام دیا گیا ہے ایک قسم کا اورنیتھوپاڈ ہے۔یہ جانوروں کا ایک گروپ تھا جو ڈائنوسار کی سب سے کامیاب اور پائیدار اقسام میں سے تھا۔

سپین میں Teruel-Dinópolis Joint Paleontological Foundation کی ایک ٹیم نے 18 جولائی کو لنین سوسائٹی کے زولوجیکل جرنل میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں نئے ڈائنوسار کی وضاحت کی، جو کہ ایک نئی نسل کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔

مصنفین کے مطابق، نئے شناخت شدہ ornithopod کی لمبائی تقریباً 23 فٹ تک پہنچ سکتی تھی۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ جراسک دور سے تعلق رکھنے والا یورپ کا سب سے بڑا آرنیتھوپڈ ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں