مارک زکربرگ کیساتھ لڑائی ایکس پر براہ راست نشر ہو گی:ایلون مسک

ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی فائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹس کے مالکان جون سے ہی ایک پنجرے میں مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں جو امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہو گا۔

اتوار کی صبح ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ زک اور مسک کا مقابلہ ایکس پر لائیو دکھایا جائے گا۔ اس مقابلے کی تمام آمدن سابق فوجیوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔‘انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایک اور ٹویٹ میں مسک کا کہنا تھا کہ میں پورا دن وزن اٹھا رہا ہوں اور فائٹ کی تیاری کر رہا ہوں۔ میرے پاس ورزش کا وقت نہیں اس لیے میں انہیں اپنے کام کی جگہ لے آتا ہوں

غیرملکی میڈیا کے مطابق میٹا نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں