روسی لونا 25 چاند کے جنوبی قطب میں پہنچنے والا پہلا لینڈر ہو گا

ایک مقامی اہلکار نے پیر کو غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ روس پہلے قمری لینڈر مشن کے آغاز کے طور پر ١١ اگست کو مشرق بعید میں واقع ایک گاٶں کو خالی کردے گا۔

پیشن گوئی کے مطابق یہ گاؤں اس علاقے میں واقع ہے جہاں راکٹ بوسٹرز الگ ہونے کے بعد گریں گے۔Luna-25 چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا لینڈر ہوگا۔

مزید براں اس مشن کا بنیادی مقصد سافٹ لینڈنگ ٹیکنالوجی کی ترقی،چاند کے اندرونی ڈھانچے کی تحقیق اور پانی سمیت وساٸل کی تلاش ہے۔

لینڈر کے چاند پر ایک سال تک کام کرنے کے امکانات ہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں