عابد شیر علی کی دوسری شادی کی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر عابد شیر علی کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کی اہلیہ صائمہ طارق جنجوعہ کا تعلق ہری پور کے ایک غیر سیاسی خاندان سے ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے الیکشن کمیشن میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر (لاء) خدمات انجام دے رہی ہیں۔

نکاح کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں سادہ اور وقار کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں ان کے والد چوہدری شیر علی اور دیگر قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ فاطمہ کا انتقال 2021 میں عارضہ قلب کے باعث ہوا تھا۔ شادی کی خبر سامنے آنے پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے انہیں نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے