حکومت کا بڑا فیصلہ راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج کی تعیناتی کا حکم
راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دی گئی

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت بڑا فیصلہ
راولپنڈی میں 6 ماہ کے لیے فوج کی 3 کمپنیاں تعینات
محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کے قیام، حساس مقامات اور اہم شاہراہوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے خدمات انجام دے گی
