پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن نے جاری کر دیا ہے۔

:​نئی قیمتوں کی تفصیلات

پیٹرول: فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ڈیزل: فی لیٹر 3 روپے 59 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، جس سے ڈیزل کے نئے نرخ 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 22 اگست کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے