سونا پھر مہنگا فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 5,200 روپے فی تولہ کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔​

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے فراہم کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

​24 قیراط سونا (فی تولہ): 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے

​10 گرام سونا: 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے

چاندی (فی تولہ): 7,379 روپے

گذشتہ روز کی صورتحال

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 13,700 روپے کی بڑی چھلانگ لگی تھی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے تک جا پہنچی تھی۔

عالمی مارکیٹ کا حال

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 52 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,547 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے