چھ آئی پی پیز سے معاہدے معطل، حکومت کو 43 کھرب روپے کی بچت

عوام پر بڑا بوجھ کم کرنے کی کوشش: چھ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی سے حکومت کو 34 کھرب روپے کی بچت

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کیپسٹی پیمنٹس کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ حکومت نے بجلی بنانے والی چھ نجی کمپنیوں (IPPs) کے ساتھ معاہدوں کو معطل یا ان پر نظرثانی کر کے، تینتالیس (43) کھرب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا ہے

وزارت توانائی نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ معاہدوں میں یہ تبدیلیاں خصوصی ٹاسک فورس کی رپورٹ اور سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہیں۔

​اس اقدام کا مقصد کیپسٹی پیمنٹس (بجلی پیدا نہ کرنے کے باوجود دی جانے والی رقوم) کے بھاری بوجھ کو کم کرنا اور طویل مدت میں عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے