صارفین کا ایکس سے بلاک فیچر ختم کرنے پر ملاجلا ردعمل

سوشل میڈیا کمپنی ‘X’ (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایک متنازعہ اعلان میں بتایا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے صارفین کو بلاک کرنے کا فیچر ختم کر دیا جائے گا۔

ایکس‘ پر بلاک کرنے کا فیچر بہت اہم سمجھا جاتا ہے جس کے ذریعے صارفین ایسے مخصوص اکاؤنٹس کو بلاک کرتے ہیں جنہیں وہ اپنی فیڈ پر نہیں دیکھنا چاہتے اور نہ انہیں فالو نہیں کرنا چاہتے ہیں

ایکس پر بلاک کے فیچر سے صارفین کسی مخصوص اکائونٹ کو رابطہ کرنے، فالو کرنے یا اکائونٹ دیکھنے سے محروم کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ ویب سائٹ سے بلاک کے فیچر کو ماسوا ڈائریکٹ میسج [DM] ختم کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکس کے صارفین کو اکائونٹ میوٹ کرنے کی سہولت حاصل رہے گی جس سے وہ ناپسند اکائونٹس کو اپنی ٹائم لائن سے دور رکھ سکیں گے۔

ایلون مسک کے اعلان پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے،بعض صارفین کے مطابق
سوشل میڈیا پر مخصوص افراد کو بلاک کرنا ان کا حق ہے۔

بعض صارفین خیال ہے کہ اس فیصلے سے آزادی اظہار رائے کو فروغ ملے گا

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں