نئی رجسٹرڈ 25 ادویات کی قیمت مقرر کی گئی:ڈریپ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ڈریپ نے 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے

اطلاعات کے مطابق جاری کی جانے والی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقررکی ہے۔

ڈریپ کے مطابق یہ تمام 25 نئی دوائیں ہیں،جو سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں تھیں۔تمام 25 ادویات پہلی بارمارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیراسٹامول کے ساتھ کمبینیشن میں نئی دوا رجسٹرڈ کی گئی ہے، سادہ پیراسٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا

Share
کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں