بھارتی مشن چندریان 3 کا بجٹ متعدد ہالی وڈ فلموں سے بھی کم

مشن چندریان 3 کامیابی کے ساتھ چاند کے
تاریکی حصے پر لینڈ کر چکا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق چاند کے اس تاریکی حصے تک پہنچانے والے بھارتی مشن چندریان 3 کا بجٹ 615 کروڑ بھارتی روپے یعنی 75 ملین امریکی ڈالر ہے جو کہ کئی ہالی وڈ فلموں سے بھی کم ہے

میڈیارپورٹ کے مطابق چندریان 3 کا بجٹ گریٹا گروگ کی فلم’ باربی‘ جس کا بجٹ 145 ملین ڈالر ہے، کرسٹوفر نولانس کی فلم ’اوپن ہائمر‘ جس کا بجٹ 100 ملین ڈالر ہے اس سے بھی کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چندریان 3 کا بجٹ روس کے حال ہی میں ناکام ہونے والے 200 ملین ڈالر کے لونا 25 مشن سے بھی کم ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں