وہ آئے الیکشن،صدر اور چیف الیکشن کمشنر کا 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق

سپریم کورٹ کے حکم پر صدر اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات میں 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا 

اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور ایوان صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے،انتخابات کی تاریخ سے متعلق کل سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا

صدر سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔

قبل ازیں پریم کورٹ میں 90 دن میں عام انتخابات سے  متعلق کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ دی تھی

مذکورہ کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن  کے وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل 29 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا اور اس کے بعد انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہو جائے گی،اںتخابات 11 فروری کو کرا دیں گے

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر پاکستان آن بورڈ ہیں؟ کیا الیکشن تاریخ سے متعلق صدر سے مشورہ کیا گیا؟

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن آج صدر سے مشاورت کرے

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر آج ہی الیکشن کمیشن صدرسے مشاورت کرلیتا ہے تو سماعت کریں گے، کیا کسی کو اعتراض ہے کہ الیکشن کمیشن صدرمملکت سے مشاورت کرلے؟

چیف جسٹس کے استفسار پر پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے کہا کہ صرف پتھر پر درج انتخابات کی تاریخ چاہیے جب کہ پی پی کے وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ مشاورت پر کوئی اعتراض نہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں