توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اظہار عدم اعتماد

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اظہار عدم اعتماد کرتے ہوئے بینچ سے الگ ہونے کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر خان کے توسط سے دائر درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مقدمے میں ابھی دلائل مکمل نہیں ہوئے لہٰذا جسٹس عامر فاروق سے شفاف سماعت اور بینچ کی غیرجانب داری برقرار رکھنے اور انصاف تک رسائی کے لیے بینچ سے الگ ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اس بات کا پختہ یقین ہے کہ مذکورہ بینچ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ فیصلہ نہیں کر سکتا، غیر معقول وجوہات کی بنا پر انصاف تک رسائی کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے کہا گیا ہے کہ درخواست ہے کہ مقدمات کو قانون کے مطابق آگے بڑھانے کے لیے کسی دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں