نواز شریف آئندہ چند روز میں سعودی عرب جائینگے،اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے

عید الاضحیٰ سے قبل دبئی میں موجود مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آئندہ چند روز میں سعودی عرب جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے، سعودی عرب میں نواز شریف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے، سعودی عرب کے دورے میں مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔

سعودی عرب میں نواز شریف کی متعدد خصوصی ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی جائے گی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہو رہے ہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں