سپریم کورٹ کے ججوں کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم نامہ جاری

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم نامی جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہوگی جب کہ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہوگی۔

وزارت قانون و انصاف کے مطابق صدارتی آرڈر 2023 کے تحت چیف جسٹس کی تنخواہ میں2 لاکھ 4 ہزار885 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور دیگر ججز کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ ہوا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں