جعلی ڈگری کیس،وزیراعلی گلگت بلتستان نااہل قرار

گلگت کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دےدیا۔

خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ گلگت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کوعدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف کورٹ کے چیف جسٹس نے تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری لندن کی تھی اور انہیں جی بی بار کونسل نے وکالت کا لائسنس جاری کیا تھا لیکن لندن کی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا
جسٹس عنایت، جسٹس جوہر اور جسٹس مشتاق پر مشتمل تین رکنی لارجر بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی تھی، اس کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، جی بی بار کونسل اور جی بی حکومت سمیت 6 فریقین شامل تھے جب کہ سینئر وکلا نے عدالت کی معاونت کی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں