چیئرمین پی ٹی آئی نو مئی واقعات کے مزید مقدمات میں نامزد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نو مئی کے واقعات پر مزید مقدمات میں نامزد کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاؤن میں درج ہے، جس میں عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت چھ مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ان کے خلاف تین مقدمات نو اور تین دس مئی کو درج کیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو فیصل آباد اور راولپنڈی میں درج دو دو مقدمات میں نامزد کیا گیا، گوجرانوالا اور میانوالی میں بھی درج ایک ایک مقدمے میں بھی انہیں نامزد کیا گیا ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں