ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پنشن میں ساڑھے سترہ فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز بشمول دفاع کے سول پنشنر ر اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔

علاوہ ازیں یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں