لاہور میں دوسرے روز بھی شدید بارش،مختلف حادثات میں 4جاں بحق،15زخمی

لاہور میں مسلسل دوسرے دن بھی طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے،مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق،15زخمی ہو گئے

اطلاعات کے مطابق شدید بارش سے چونگی امرسدھو کے علاقے میں بندی والا پل کے قریب چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 10 سال کی عمر سے کم تین بچے بھی شامل تھے۔

ایک اور حادثے میں سرکاری مزنگ ٹیچنگ ہسپتال اور ساتھ کی عمارت کی دیوار گرنے سے 14 افراد زخمی ہو گئے۔

دیوار ہسپتال کی انتظار گاہ پر گری، جس کے سبب ’ویٹنگ شیڈ‘ بھی گر گیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں سر گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں کرنٹ لگنے، چھتیں گرنے، ڈوبنے اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں