لاہور میں پولیس نے ہیروئن سے بھرا ڈرون پکڑ لیا

لاہور میں منشیات لے کر جانے والے ڈرون کو پولیس نے پکڑ لیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں کاہنہ میں پیش آیا، ڈرون کے ساتھ بندھی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا؟ کہاں جارہا تھا ؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں