جہلم میں سلنڈر دھماکہ،عمارت زمین بوس،5 جاں بحق

جہلم میں جی روڈ پر قائم نجی ہوٹل کی عمارت میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے سے تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جب کہ سلنڈر دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے وقت تین منزلہ عمارت میں 20 سے زائد افراد موجود تھے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جہلم ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیاگیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حسن طارق کے مطابق امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور اب تک 10 زخمیوں اور 5 لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ مزید 4 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکا صبح 9 بج کر 45 منٹ پر ہوا جس کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں