رگ جاں کو دبوچتی مہنگائی،آٹے،دودھ کے بعد چینی کی قیمت میں اضافہ

ملک میں آٹا اور دودھ کے بعد چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈیلرز ایسوسی ایشن لاہور نے کہا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 130 روپے کلو ہوگئی جب کہ چینی کی ہول سیل قیمت 133 روپے فی کلو ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں 50 کلو کا بیگ 6300 سے 6500 ہو گیا جب کہ پرچون مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 سے 140 روپے فی کلو ہو گئی۔

کراچی میں دودھ کی قیمتوں کے بعد بازاروں میں چینی کی قیمت بھی آسمان پرپہنچ گئی، شہر قائد میں 8 روز کے دوران چینی کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں