جزیرہ ایئرویز کی پہلی پرواز کی پاکستان آمد

کویتی ائیرلائن جزیرہ ائیرویز کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے مطابق ائیرلائن جزیرہ ائیرویز کی پہلی پرواز J9-511 کویت سے 163 مسافروں کو لے کرآج صبح ساڑھے چار بجے اسلام آباد انٹرنیشنل پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ جزیرہ ائیروز ہفتہ وار دو یعنی بدھ اور ہفتہ کو پروازیں آپریٹ کرے گی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں