آئی ایم ایف سے قرضے کی منظوری کے بعد ڈالر مزید سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالر کی قیمت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالرکا بھاؤ 3 روپے 48 پیسےکم ہوکر 274 روپے ہوگیا، بعدازاں ڈالر 275 روپے پر آگیا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر ایک روپیہ 9 پیسے سستا ہونےکے بعد277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام منظور کرلیا ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائےگی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں