آن لائن سود پر قرض دینے والی ایپس کو بلاک کیوں نہیں کیا جاتا؟

سینیٹر مشتاق احمد نے بذریعہ ٹویٹ کہا ہے کہ
سوشل میڈیا پر آن لائن سود پر قرضہ فراہم کرنے والی ایپس ایک بہت بڑی لعنت ہے، ایسے ایپس کوبلاک کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمونیکیشن سے سوال سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے۔

سوال،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمونیکیشن پسند فرمائینگے کہ:

(الف) سوشل میڈیا پر آن لائن سود پر قرضہ فراہم کرنے والی بے تحاشا اور بے لگام قسم کی ایپس موجود ہیں ان کو بلاک کیوں نہیں کیا جاتا، ان کی قانونی حیثیت کیا ہے، ان کے خلاف کوئی پالیسی مرتب کی گئی ہے ، سائبر کرائم سرکل کو مذکورہ اپیس کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں کی کل تعداد کیا ہے، کتنی درخواستوں پر کاروائی کی گئی ہے اور کتنی ابھی تک زیر التواء ہیں تفصیل بتائی جائے۔

ب) نیز یہ بھی وضاحت کی جائے کہ سود پر پابندی کے باوجود مذکوره ایپس کو بلاک کیوں نہیں کیا جاتا، ان کے خلاف اب تک ہونے والی قانونی کاروائی کی تفصیل بتائی جائے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں