آن لائن لون ایپس کے 9ملزمان گرفتار،19کیخلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن ایپس کے ذریعے لوٹ مار کرنے والے راولپنڈی سیدپور روڈ پر قائم فنانشل سروسز کے دفاتر پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے چھاپہ مارا ۔ کامیاب کاروائی میں 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 9 ملزمان کو گرفتار کر کیا۔

بتایا گیا ہے کی ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100 سے ڈیڑھ سو کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔مذکورہ دفاتر میں ٹارچر کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بھی قائم تھا۔ ملزمان لون حاصل کرنے والے شہریوں کے دوستوں اور انکے رشتےداروں کو کالز کرتے تھے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں