بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں

بجلی مہنگی کرنےکے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافےکی تیاریاں

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافے پرکام جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہر صورت ہوگا کیونکہ اس حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو لکھ کر دیا ہوا ہے، جائزہ لیا جا رہا ہےکہ کس سلیب کے صارفین کے لیےگیس مہنگی کی جائے۔

ماہانہ 300 مکعب میٹر اور اس سے اوپر والے گھریلو صارفین کے لیے گیس پہلے ہی بہت مہنگی ہے، کوشش کی جا رہی ہےکہ آخری تین مہنگے ترین گیس سلیب کو نہ چھیڑیں۔

اطلاعات کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافےکے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو تفصیلات آئندہ ہفتے پیش کیے جانےکا امکان ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں