گلگت،سیاحوں کی بس کھائی میں جا گری،5افراد جاں بحق

دیامر میں سیاحوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شاہراہ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر یہ حادثہ پیش آیا جس میں ابتدائی طور پر 5 مسافروں کے جاں بحق اور بارہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ہولیس بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں