لاہور میں ڈینگی پر سیمینار میں غیر اخلاقی وڈیو چلانے والا بھارتی نکلا

لاہور میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار میں غیر اخلاقی ویڈیو چلانے والا آؤٹ سائیڈر بھارتی نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقات مکمل کرلی، بین الاقوامی آؤٹ سائیڈر کی زوم کے ذریعے انٹری بھارت سے ہوئی تھی۔

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کے مطابق زوم لنک کے ذریعے ڈینگی کے بین الاقوامی سیمینار میں آؤٹ سائیڈر بھارت سے شامل ہوا تھا۔

یاد رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور نے جمعہ کو اپنے آڈیٹوریم میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے ایک آن لائن بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کے دوران کسی نے ڈسپلے اسکرین پر ‘فحش کلپ’ چلا دیا جو کہ تقریباً 30 سیکنڈ تک چلتا رہا تھا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں