پرویز الٰہی نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ نظربندی کا نوٹیفکیشن عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے لہٰذا نظر بندی کا ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف م کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو ایک ماہ کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری نظر بندی کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی ایک ماہ کے لیے کیمپ جیل لاہور میں ہی نظر بند رہیں گے۔

پولیس نے پرویزالہیٰ کو تیس دن کے لیے نظر بند کرنے کی درخواست کی تھی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں