پرویز خٹک کی اپنی مرضی،وہ پرانا دوست ہے:اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو ملک تباہ نہیں ہوتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی اپنی مرضی ہے، وہ ہمارا پرانا دوست تھا۔ اسکو جو سوٹ کرتا ہے وہ کرے، ہمارا اپنا راستہ ہے ،اسکا اپنا راستہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کتنے لوگ چھوڑ کر جارہے ہیں اسکا علم نہیں ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو ملک تباہ نہیں ہوتے۔پی ٹی آئی کا مستقبل شاندار ہے آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف صوابی میں درج اینٹی کرپشن کا مقدمے میں عدالت نے ان کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت کا اینٹی کرپشن کو دس روز تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں