فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل،حکومت کی فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ آئین سے پہلےسے موجود ہیں، آرمی ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اقدامات قانون کے مطابق ہیں،سپریم کورٹ براہِ راست اس کیس کو نہ سنے۔

وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ درخواستیں خارج کی گئیں تو فریقین کا ہائیکورٹ میں حق متاثرہونےکاخدشہ ہے، پنجاب الیکشن کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی معاملے پر رائے دے چکے ہیں، فوجی عدالتوں کے خلاف کیس فل کورٹ کو سننا چاہیے۔

حکومت نے مزید کہا کہ آرمی سے مماثلت قوانین کے تحت دیگربھی بہت سےعدالتی فورمزبنائےگئے ، تمام فورمز کے کارروائی کا اپنا طریقہ کار ہے، عدالتی فورمز کے علاوہ دیگر فورمز کی موجودگی کسی طرح قانون کی خلاف ورزی نہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں