پرویز الٰہی اڈیالہ جیل مںتقل،نظربندی چیلنج

تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو صبح 5 بجے کیمپ جیل سے نکالا گیا اور بذریعہ موٹر وے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا ہے۔

پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت نظربند کیاگیا اور ان کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کیے جو 30 روز کے لیے ہے۔

دوسری جانب ان کی نظر بندی کے احکامات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے

اس حوالے سے دائر درخواست میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں