اعظم خان کے بیان پر تحریک انصاف نے ردعمل میں کیا کہا؟

اعظم خان سے منسوب بیان پر ترجمان پی ٹی آئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ اعظم خان سے منسوب غیرمصدقہ بیان تضادات کا مجموعہ ہے، اعظم خان کے بیان کی حقیقت تو ابھی طے ہونا باقی ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ 17 جون سے لاپتہ ہیں، اعظم خان کی گمشدگی کا باضابطہ مقدمہ درج ہے جبکہ وفاقی پولیس انہیں تلاش کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

اطلاعات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ایک گمشدہ شخص کی جانب سے مجسٹریٹ کے روبرو 164 کے بیان کا ریکارڈ کروایا جانا ماہرین قانون کی نگاہ میں ناقابلِ تصّور ہے ، لاپتہ شخص کے مبینہ بیان کے مندرجات خلاف قانون افشا کرنا الگ جرم ہے، اعظم خان کا مبینہ بیان اسی سلسلے کی کڑی دکھائی دیتی ہے، جس سے زیرِحراست افراد ”استحکام“ یا ”پارلیمٹرینز“ کی صفوں میں سے برآمد یا پریس کلبز سے بازیاب ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ ”اسکرپٹ“ سائفر ریاستی مؤقف کے لیے تباہ کن ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے اجلاسوں میں سائفر کے مندرجات کی تصدیق ہوچکی ہے، پوری سول و عسکری قیادت نے سائفر کو ”پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت“ قرار دیا۔

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی سائفر کی بنیاد پر امریکا کو اسلام آباد اور واشنگٹن میں ڈیمارش کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل کابینہ کے خصوصی اجلاس نے سائفر کا جائزہ لیا اور اسے ڈی کلاسیفائی کیا، اسپیکر قومی اسمبلی اور صدرِ مملکت نے سائفر پر تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سے سفارشات کیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پہلے بطور وزیراعظم اور بعدازاں ملک کی سب سے بڑی پارلیمانی اور عوامی جماعت کے سربراہ کے طور پر سائفر کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں